شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دیرینہ ساتھی حاجی گوہر رحمن گذشتہ روز ہالینڈ میں انتقال کر گئے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دیرینہ ساتھی حاجی گوہر رحمن گذشتہ روز ہالینڈ میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پرملال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس صدمے پر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اور دیگر نے مرحوم کی وفات کو تحریک منہاج القرآن کیلئے عظیم صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top