جہلم : منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام میٹنگ بسلسلہ جلسہ عام لیاقت باغ راولپنڈی

مورخہ: 06 مارچ 2013ء

17 مارچ 2013ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں منعقد ہونے والے جسلہ عام کے حوالے سے ملک بھر تیاریاں شروع ہیں، اسی حوالے سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں خصوصی شرکت محمد طیب ضیاء (مرکزی نائب صدر منہاج یوتھ لیگ پاکستان) نے کی۔ میٹنگ کا ایجنڈا ٹارگٹس کی تقسیم اور ورکنگ پلان تھا۔

تلاوت کلام پاک کے بعد 23 دسمبر استقبال قائد اور 14 تا 17 جنوری لانگ مارچ کے حوالے سے منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ محمد طیب ضیاء نے جلسہ عام لیاقت باغ 17 مارچ 2013 کے حوالے سے بریفنگ دی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اہم پیغام کارکنان تک پہنچایا۔

اس موقع پر زین العابدین (ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر) اور تحصیلی عہدیداران بھی موجود تھے۔ آخر میں اِس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پہلے کی طرح اس بار بھی منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم اپنے قائد کی امیدوں پر پورا اترے گی۔

رپورٹ: حسن محی الدین (جنرل سیکرٹری)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top