پاکستان کی سیاسی جماعتیں عوام کیلئے نہیں بلکہ عوام سے سیاست کر رہی ہیں۔ عمر ریاض عباسی

11 مئی کو تبدیلی کی خواہش کرنے والا ہر فرد پاکستان عوامی تحریک کے پرامن دھرنوں میں شامل ہو

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں عوام کیلئے نہیں بلکہ عوام سے سیاست کر رہی ہیں۔ پارلیمنٹ نے 5 سال میں عوام کی خوشحالی اور ملکی استحکام کیلئے قانون سازی کرنے کی بجائے اراکین اسمبلی اور ایلیٹ کلاس کے مفادات کیلئے کام کیا۔ قومی وقار اور ملکی مفادات کو ذاتی منفعت اور چند روزہ اقتدار پر قربان کیا گیا۔

وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی عوام رابطہ مہم کے دوران مختلف سماجی تنظیموں کے عہدیداران سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے غلام مصطفی نورانی، ابرار رضا ایڈووکیٹ، شاہد شنواری، اشتیاق میر ایڈووکیٹ، غلام علی خان، شمریز اعوان، قاری ایاز اور دیگر بھی موجود تھے۔

عمر ریاض عباسی نے کہا کہ بغیر اصلاحات کے ہونے والے غیر آئینی الیکشن میں منشور کی سیاست کی بجائے وننگ ہارسز کے کلچر کو پروان چڑھا کر حقیقی جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے اور انتخابات کی رسم کو ادا کرنے کا نام سیاست رکھ دیا گیا ہے۔ وطن عزیز کی سیاست پر قابض جماعتیں قوم کو مسلسل بے وقوف بنانے اور غیرت و حمیت کا سودا کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ انکی ترجیح قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر قربان کرنا ہے۔ اگر وہ اس کوشش کا عشر عشیر بھی ملک کو سنوارنے، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے پر خرچ کرتے تو آج ہماری حالت اتنی دگرگوں نہ ہوتی۔ظالمانہ نظام انتخاب محب وطن، باکردار اور باصلاحیت قیادت کو آگے لانے میں سب سے پڑی رکاوٹ ہے۔ یہ نظام صرف معاشرے کی 2 فی صد ایلیٹ کو آگے لاتا ہے۔

عمر ریاض عباسی نے کہا کہ عوام اس موجودہ ظالمانہ نظام انتخاب کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں کیونکہ اس سے جان چھڑائے بغیر ملک و قوم کی حالت سنوارنے کے سفر کا آغاز نہیں ہو سکتا۔ 11 مئی کو تبدیلی کی خواہش کرنے والا ہر فرد پاکستان عوامی تحریک کے پرامن دھرنوں میں شامل ہو کر اس فرسودہ نظام کے تحت ہونے والے الیکشن ڈرامے کو مسترد کر دے، کیونکہ تبدیلی عوام نے لانی ہے اور اسکا فیصلہ وہ جتنی جلدی کر لیں بہتر ہے۔ بطور قوم ہم پہلے ہی پچھلے 65 سال ضائع کر چکے ہیں۔ نوجوانوں کو تحریک پاکستان کے وقت ادا کئے گئے کردار کو پھر سے دہرانا ہو گا اور اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہو کر ملکی مسائل کا ادراک اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت سے مالامال ہوں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top