پاکستان عوامی تحریک،تحریک منہاج القرآن کامشترکہ دعائیہ اجلاس

مورخہ: 08 مئی 2013ء

پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران و کارکنان کی جانب سے عمران خان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور جلد صحت یابی کی دعا کی گئی

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن این اے 48 اور این اے 49 کے زیراہتمام اسلام آباد میڈیا سیل میں مشترکہ دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں جملہ عہدیداران و کارکنان شریک ہوئے۔ تقریب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ پیش آنے والے اندوہناک حادثے پر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔

اس موقع پر عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان، صدر تحریک منہاج القرآن این اے 48 ابرار رضا ایڈووکیٹ، سید بشیر حسین شاہ صدر تحریک منہاج القرآن این اے 49، عوامی تحریک این اے 48 کے صدر فاروق بٹ، صدر عوامی تحریک این اے 49 اشتیاق میر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری عوامی تحریک این اے 48 غضنفر کھوکھر، جنرل سیکرٹری عوامی تحریک این اے 49 راجہ منیراعجاز، نائب صدر عوامی تحریک شاہد شنواری، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، کوآرڈینیٹر عوامی تحریک راولپنڈی ڈویژن غلام مصطفی نورانی، ناظم تحریک این اے 48، شمریز اعوان سیکرٹری اطلاعات عوامی تحریک این اے 48 عرفان طاہر، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ جاوید اصغر ججہ صدر ایم ایس ایم سعید خان نیازی، عثمان بٹ، قاری ایاز اور دیگر بھی موجودتھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top