لاہور: منہاج کالج برائے خواتین میں بین الجماعتی مقابلہ جات کا انعقاد

مورخہ: 28 مارچ 2013ء

لاہور: منہاج کالج برئے خواتین طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے تعلیمی و نصابی سرگر میوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس بات کے پیش نظر منہاج کالج برائے خواتین میں بین الجماعتی مقابلہ جات منعقد کروائے گئے۔ جس میں تمام سوسائٹیز نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان پروگرامز کی نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ ہر سوسائٹی نے مقابلہ جات میں بیت سے نئے چہروں کو متعارف کروایا اور ان کے اعتماد کو بحال کیا۔

اسلامک سوسائٹی پروگرام

ان مقابلہ جات میں پہلا پروگرام بزم منہاج کی ذیلی سوسائٹی "اسلامک سوسائٹی" کی طرف سے 28 مارچ 2013ء کو منعقد کیا گیا جو کہ تین سیشن مقابلہ حسن قرات، مقابلہ حسن نعت، مقابلہ فن خطاطی پر مشتمل تھا۔ جن میں بالترتیب سائرہ مقصود، عروسہ انور، حافظہ ام فروہ نے پہلی پوزیشن حاصل کیں۔ اور غوثیہ دستگیر، آمنہ ممتاز، سلمٰی منیر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فہمیدہ نسرین، ضمیر فاطمہ اور ہما رضوان تیسری پوزیشن پر رہیں۔

اردو سوسائٹی پروگرام

دوسرا پروگرام بزم منہاج کی ذیلی سوسائٹی "اردو سوسائٹی" کی طرف سے 28 مارچ 2013 کو منعقد کیا گیا۔ جو تین مرحلوں پر مشتمل تھا۔ پہلا مرحلہ آرٹ گیلری تھا جس میں طالبات نے اپنے فن کا بھر پور انداز میں اظہار کیا اور حافظہ نیلم مشتاق پہلی، طاہرہ بلقیس دوسری اور سمعیہ اسلام تیسری پوزیشن پر رہیں۔ دوسرا مرحلہ اردو تقاریر کا تھا جس میں طالبات نے جوش خطابت دکھاتے ہوئے ماہم نورین نے پہلی، صبا رفیق نے دوسری اور مصباح بتول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسرا مرحلہ اردو مذاکرہ پر مشتمل تھا جسکا عنوان "کیا ریاست سیاست کے ذریعے بچ سکتی ہے" تھا۔ جس میں مریم شوکت پہلی خدیجہ رسول دوسری اور ام حبیبہ خان تیسری پوزیشن پر رہیں۔

عربی سوسائٹی پروگرام

تیسرا پروگرام بزم منہاج کی ذیلی سوسائٹی عربی سوسائٹی کی طرف سے 30 مارچ 2013 کو منعقد کیا گیا۔ جسکے دو سیشن تھے۔ جو کہ عربی تقریری مقابلہ اور مقابلہ عربی نشید پر مشتمل تھے۔ جن میں حافظہ صبیحہ ارشد، اور غوثیہ دستگیر نے اول پوزیشن حاصل کی۔ غوثیہ دستگیر اور عمارہ خلیل نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور حفصہ منیر اور حافظہ نیلم مشتاق تیسری پوزیشن پر رہیں۔

اس پروگرام میں پروفیسر ظہور اللہ الازہری اور ڈاکٹر محمد حانی المھدی صاحب نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی اور پروگرام کو بہت سراہا۔

انگلش سوسائٹی پروگرام

چوتھا پروگرام بزم منہاج کی ذیلی سوسائٹی انگلش لٹریری سوسائٹی کی طرف سے 30 مارچ 2013 کو منعقد کیا گیا۔ جوکہ تین نشستوں پر مشتمل تھا جن میں پہلی نشست مقابلہ انگلش تقریر پر تھی دوسری نشست مقابلہ نظم نویسی اور تیسری کوئز مقابلہ پر مشتمل تھی۔ جن میں بالترتیب مریم شوکت، بدر النساء، تنزیلہ محمد علی نے پہلی پوزیشن حاصل کیں۔ غوثیہ دستگیر، عائشہ غزل، ثمرہ مشتاق نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اور صبا فاطمہ، سیدہ طو بٰی الطاف تیسری پوزیشن پر رہیں۔ اس پروگرام میں محترم رضا خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تمام پروگرامز کے اختتام پر پوزیشنز ہولڈرز اور مہمانان خصوصی اور جیوری ممبرز کی درمیان انعامات اور تحائف تقسیم کئے گئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top