گجرات: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب

مورخہ: 17 جون 2013ء

گجرات: 17 جون 2013ء بروز پیر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کے زیر اہتمام پانچ یتیم اور مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کا پروگرام قندفشان بینکوئٹ ہال گلزار مدینہ چوک گجرات میں منعقد کیا گیا۔ جس میں 600 سے زائد مہمان مدعو کئے گئے۔ ان میں شہر بھر کے کاروبارہ، سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔

معززین شہر کے علاوہ ضلع بھر کی تنظیمات کے عہدیداران اور مقامی یونین کونسلز کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ دولہوں اور دلہنوں کے عزیز و عقارب بھی پروگرام میں شریک تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ خطبہ استقبالیہ صدر تحریک جناب پروفیسر علامہ مظہر حسین قادری نے دیا جس میں مہانوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ MWF کے اغراض و مقاصد اور اسکے ملک بھر اور مقامی سطح پر چلنے والے پروجیکٹس کا تفصیلی ذکر کیا گیا۔

بعد ازاں مہمان خصوصی پیر سید فرحت حسین شاہ مرکزی ناظم علماء کونسل نے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا اور خطبہ نکاح کے بعد نو بیاہتہ جوڑوں کی نئی زندگی کے سفر پر خصوصی دعا فرمائی۔ کھانے کے بعد دولہوں اور دلہنوں کو بالترتیب بٹھا کر عرفان القرآن، المنہاج السوی، فیوضات محمدیہ اور تحریک منہاج القرآن کے تعارفی سی ڈیز کا سیٹ اور پانچ پانچ ہزار فی کس نقد رقم بطور تحفہ حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادی مد ظلہ العالی کی جانب سے نا صرف پیش کیا گیا بلکہ تمام جوڑوں کی تاحیات رفاقت کے فارم بھی حاجی ارشد جاوید وڑائچ کی طرف سے پر کروائے گئے۔ اور ان کو رخصت کیا گیا۔

 

 

 

جو سامان دلہن کو دیا گیا ہے ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔

فہرست سامان جہیز برائے دلہن

نمبر شمار تفصیل سامان تعداد
1 ڈبل بیڈ بمعہ گدّا 1عدد
2 ڈریسنگ ٹیبل 1عدد
3 شو کیس برتن 1عدد
4 صوفہ سیٹ 5سیٹر 1عدد
5 سینٹر ٹیبل 3پیس 1عدد
6 جائے نماز + ریل (لکڑی) 1عدد
7 ڈریسنگ الماری سٹیل 1عدد
8 پیٹی + ٹرنک + ٹینکی + ٹب 1عدد
9 چارپائی 2عدد
10 واشنگ مشین 1عدد
11 سلائی مشین 1عدد
12 استری 1عدد
13 پیڈسٹل فین 1عدد
14 ڈنر سیٹ پلاسٹک 72 پیس + ٹیبل سپون 12 عدد 1سیٹ
15 واٹرسیٹ 1جگ بمعہ 6گلاس 1سیٹ
16 واٹر کولر 1عدد
17 چولہا 1عدد
18 ٹی سیٹ22پیس 1سیٹ
19 کمبل ڈبل 1عدد
20 وکی رضائی ڈبل 1عدد
21 بیڈ شیٹ 2سیٹ
22 سرہانے 2عدد
23 کھیس 2عدد
24 دیگچے 3 پیس 1سیٹ
25 کچن سیٹ 4 پیس 1سیٹ
26 سوٹ دلہن 5عدد
27 سوٹ دولہا 1عدد
28 آرٹیفشل جیولری مکمل سیٹ 1عدد
29 مصلیٰ 1عدد
30 عرفان القرآن 1عدد
31 المنہاج السوی 1عدد
32 فیوضات محمدیہ 1عدد

 

 

 

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top