پاکستان کی سلامتی، امن و سکون اور استحکام کے لیے قوم کو کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف منظم جدوجہد کرنا ہو گی: مسکین فیض الرحمن درانی

مورخہ: 23 اگست 2013ء

بگاڑ کی اصلاح کے لیے انفرادی کاوشوں کے ساتھ ساتھ اجتماعی جدوجہد اور توبہ کو اپنانا ہوگا۔
پاکستان کی سلامتی، امن و سکون اور استحکام کے لیے قوم کو کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف منظم جدوجہد کرنا ہو گی: مسکین فیض الرحمن درانی

لاہور: دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کی فضا میں بڑھتے اضطراب اور بے چینی سے نجات کے لیے پوری قوم کو قرآن کریم کی تلاوت، کثرت درود وسلام اور اجتماعی توبہ و دعا کرنا ہو گی۔

معاشرے میں بڑھتے ہوئے ظلم وستم دہشت گردی، بدامنی، بھوک و افلاس سے نجات اور مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی، امن و سکون اور استحکام کے لیے قوم کو کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف منظم جدوجہد کرنا ہو گی۔ ہمیں بگاڑ کی اصلاح کے لیے انفرادی کاوشوں کے ساتھ ساتھ اجتماعی جدوجہد اور توبہ کو اپنانا ہوگا۔ اسی سے عوام کی اجتماعی غلطیوں کا ازالہ ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر علامہ فیض الرحمان درانی نے جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔ قوم کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے کہ جس طرح اپنے گھروں میں آگ لگتی ہے تو ہم پریشان ہو جاتے ہیں اورصدقہ، خیرات، توبہ اور دعا کرنا شروع کردیتے ہیں اسی طرح ہمارا وطن عزیز بھی گھر کی مانند ہے۔ وطن سے محبت اور اس کا تحفظ ایمان کی علامت ہے۔ ہم سب کو مل کر اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے اور اس کے حضور اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کی اجتماعی معافی مانگنی چاہیے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top