منہاج ویلیفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد آج ہو گا

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام آج 6 اکتوبر ایک بجے 25 غریب بے سہارا بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب زکریا پارک ڈی بلاک گلفشاں کالونی میں منعقد ہوگی۔ ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری کے مطابق تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، مہمان خصوصی ڈی سی او فیصل آباد نجم احمد شاہ ہونگے، جبکہ مہمانان گرامی میں مرکزی ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، پروفیسر ہمایوں عباس شمس، حاجی محمد رشید قادری، سید ہدایت رسول قادری، رانا طاہر سلیم، خواجہ شاہد رزاق سکا، انجینئر محمد رفیق نجم، پروفیسر محمد عارف صدیقی، چوہدری محمود عالم جٹ، حاجی محمد سلیم قادری، محمد ارشد اچھی ہونگے۔ تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top