ملکی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ عرفان یوسف

استحکام پاکستان کیلئے نوجوانوں کو سربکف ہونا ہو گا۔ رضوان بشیر
مصطفوی سٹوڈئنس موومنٹ کے تربیتی ورکشاپ سے مقررین کا خطاب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں ’’تربیتی ورکشاپ ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایم کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کہا کہ ملکی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ نوجوان قوم کا سرمایہ اور معمار ہوتے ہیں۔ قوم کے ان معماروں کی اخلاقی اور روحانی تربیت وقت کا اہم تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برائی کی قوتیں دن بدن زور پکڑ رہی ہیں اور آج کا نوجوان تیزی سے دین سے دوری کی راہ پر گامزن ہے۔

عرفان یوسف نے کہا کہ آج نیکی کی قوتوں کو اپنی رفتار تیز کرنا ہو گی اور نوجوانوں کی اصلاح کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج دین سے بے بہرہ لوگ قوم کے ہیرو قرار دیے جا رہے ہیں اور اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں فحاشی اور بے راہروی کا سیلاب نوجوان نسل کے اخلاق اور کردار کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ بایں وجہ نوجوان نسل کو اسکی نذر ہونے سے بچانے کیلئے موثر جدوجہد کرنا ہو گی۔

مصطفوی سٹوڈئنس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل رضوان بشیر نے کہا کہ قیام پاکستان میں نوجوانوں کا کردار کسی سے مخفی نہیں۔ آج نوجوانوں کو استحکام پاکستان کیلئے بھی سر بکف ہونا چاہیے تاکہ اسلام اور پاکستان کے بدخواہ اسے نقصان نہ پہنچا سکیں۔

اس موقع پر عماد شیخ نے بھی خطاب کیا۔ تربیتی ورکشاپ میں کالجز اوریونیورسٹیزکے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top