فاروق آباد: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہدائے کربلا کانفرنس

تحریک منہاج القرآن سچا سودا یوسی 94 فاروق آباد کے زیر اہتمام 22 نومبر کو عظیم الشان شہدا کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا بعد ازاں بارگاہ امام حسین علیہ السلام میں منقبت پیش کی گئی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ تقریب میں علامہ محمد یاسین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top