یونان: غلام مرتضیٰ قادری (ناظم MQI) کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور (محمد وسیم افضل) منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم غلام مرتضیٰ قادری کی والدہ محترمہ مورخہ 29 دسمبر2103 بوجہ علالت فیصل آباد ،پاکستان میں انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈ اپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین ودیگر سٹاف ممبران نے غلام مرتضیٰ قادری سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جی ایم ملک نے غلام مرتضیٰ قادری سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ان کی والدہ کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ یقینا ان کا نعم البدل کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔ غلام مرتضیٰ قادری سے اظہار تعزیت کے لئے0333.4230641 (عبدلجبار قادر بھائی) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top