تحریک منہاج القرآن کی میلاد کانفرنس میں صرف اسلام آباد سے ہزاروں خواتین شرکت کریں گی۔ نصرت امین، نائلہ جعفر

میلاد کانفرنسز کا انعقاد حضور (ص) کی ذات اقدس سے تعلق حبی و عشقی کو مضبوط کرنے کیلئے بہت ضروری ہے

اسلام آباد( )11جنوری 2014ء کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہونے والی تحریک منہاج القرآن کی سالانہ میلاد کانفرنس میں صرف اسلام آباد سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین شرکت کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین اور ناظمہ نائلہ جعفر نے عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے ہونے والے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی دیگر عہدیداران بھی موجود تھیں۔ نصرت امین نے کہا کہ میلاد کانفرنسز کا انعقاد حضور ﷺ کی ذات اقدس سے تعلق حبی و عشقی کو مضبوط کرنے کیلئے بہت ضروری ہے۔ خواتین کو بھرپور دعوت دی گئی ہے خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوں گی۔ ملک بھر میں 250 مقامات پر ہونے والے اجتماعات میلاد میں بھی ہر جگہ خواتین ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گی۔ اس طرح ملک بھر میں لاکھوں خواتین میلاد اجتماعات میں شریک ہوں گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top