کھپرو (سندھ): تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن کھپرو سندھ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کھپرو کے صدر سید زاہد علی شاہ، ناظم شوکت علی خان، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر قائم خانی، ناظم محمد طیب قادری اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر محمد عمیر مصطفوی نے شرکت کی۔ اختتام پر شیخ الاسلام کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیگ کاٹا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top