چکوال: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

چکوال () عالم اسلام کی عظیم شخصیت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ پوری دنیا کے ممالک سمیت پاکستان کے شہر چکوال میں بھی بڑی شان وشوکت سے منائی گئی۔ اس مو قع پر چکوال شہر کی پانچوں یونین کونسلز کے علاوہ تحصیل بھر میں الگ الگ تقریبات منعقد ہوئیں جن میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ملی اور دینی خدمات کوسراہا گیا۔ یونین کونسل نمبر 1 کی تقریب ٹھیکیدار عارف امیر کے گھر منعقد ہوئی جسمیں قاری احمد رضا قادری، حکیم حبیب اللہ، حافظ خالد محمود، قاری عمران نیعمی، راجہ جاوید، جاوید ارشد اور میڈیا کوآرڈینٹر توقیر مغل شامل تھے۔ یونین کونسل 2 میں جہانگیر حسین، عبدالغنی ودیگر کی موجودگی میں ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ جبکہ یونین کونسل 4 کی تقریب یونین کونسل 4 کے دفتر میں منعقد ہوئی جسمیں حاجی محمد صابر، توفیق عباس، نعیم طارق، ملک ارسلان، ملک مطلوب احمد کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین نے بھی دفتر منہاج القرآن ویمن لیگ میں کیک کاٹا، جبکہ یو سی 3 میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بھکڑی میں صوبیدار فضل حسین، راجہ ممتاز حسین، راجہ خالد محمود، راجہ طارق محمود اور جند میں محمد یوسف، محمد عباس و دیگرنے سالگرہ کا کیک کاٹا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top