تحریک منہاج القرآن تجدید و احیائے دین کی عالمگیر تحریک ہے جسکا مشن انسانیت کی خدمت ہے۔ ابرار رضا

مورخہ: 08 مارچ 2014ء

سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امن، بین المذاہب روداری، محبت اورمواخات پر معمور ہے

اسلام آباد ( )08 مارچ 2014ء تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن تجدید واحیائے دین کی عالمگیر تحریک ہے جس کا مشن انسانیت کی خدمت ہے۔ آج ہم امن، محبت اور روادری کی بات تو کرتے ہیں لیکن ہم اسلام کی حقیقی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں اگر ہم حقیقی معنوں میں امن، محبت روادری اور انصاف کے ساتھ مخلص ہیں تو ہمیں آقا ئے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنانا ہو گا۔ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منہاج مدینہ ہال میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر دور میں اللہ کے انعام یافتہ بندے معاشرے کے کلی اور جزوی بگاڑ کی اصلاح کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی اصلاح کیلئے ایسی اجتماعیت میں شامل ہونا ہو گا جو صراط مستقیم اور قرآن کے راستے پر چلنے کی رہنمائی دے۔ ا من اور انصاف کے بانی تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بین المذاہب روداری، محبت اور اخوت و بھائی چارے سے معمور ہے۔ پیغام امن و محبت کے عالمی داعی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت آج کے دور میں فہم دین کا معتبر ترین حوالہ ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top