دہشت گردی کا فتنہ ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے۔ رضی طاہر مصطفوی

مورخہ: 18 مارچ 2014ء

فیصل آباد( )مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدر رضی طاہر مصطفوی، ضلعی ناظم میاں کاشف محمودنے کہا ہے کہ اس وقت ملک پر کڑا وقت ہے اور دہشت گردی کا فتنہ ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے۔ ان پر فتن حالات میں طلباء ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں برداشت اور باہمی رواداری کے فروغ کی ضرورت ہے تا کہ انتہا پسند رویوں کا خاتمہ ہو اور باہمی محبت کے ذریعے ملک میں امن قائم ہو۔ طلباء اگر اپنی ذمہ داریوں کو پہچان جائیں تو ملک دشمن عناصر کبھی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی حلقہ 72 میں مصطفوی کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عتیق الرحمن، محمد آصف عزیز، محمد ناصر مصطفوی، عامر حسین مصطفوی، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری، بھی موجود تھے۔

میاں کاشف محمودنے کہا کہ طلباء امن اور محبت کے کلچر کو معاشرے میں فروغ دینے پر محنت کریں اور علم اور عمل میں پختہ ہو جائیں اورمحبت کی تلوار سے نفرت کے رویوں کو کچل دیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلباء کی پر امن تنظیم ہے جو طلباء میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور استحکام پاکستان کے مقاصد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس کوڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ایک کروڑ نمازیوں کی صف میں شامل ہو کر قافلہ عزم و یقین کا حصہ بننا ہو گا۔ جب ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت قائم ہو گی تو لٹیرے حکمران اور استحصالی نظام خس و خاشاک کی طرح بہتے نظر آئینگے۔ اگر آج ہم نے قومی تعمیر کیلئے گھروں سے نہ نکلے تو مستقبل میں ہم اجتماعی غفلت کے جرم میں مجرم ٹھہرائے جائیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top