منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت شادیوں کی اجتماعی پروقار تقریب 30 مارچ کو ہوگی

مورخہ: 21 مارچ 2014ء

اجتماعی تقریب میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم جوڑوں کی شادی بھی کرائی جاتی ہے
ڈائریکٹرمنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے اجلاس سے گفتگو

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 23 شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب منہاج یونیورسٹی نیو کیمپس ٹاؤن شپ میں 30 مارچ کو ہو گی۔ مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی و دیگر شعبہ ہائے زندگی کے رہنماء مہمانان خصوصی ہوں گے، انتظامات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پرہونے والی شادیوں کی اجتماعی تقاریب میں اب تک 900 سے زائد غریب اور بے سہارا بچیاں پیا گھر سدھار چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب کی بیٹیاں ہاتھوں میں مہندی کے انتظار میں بوڑھی ہو جاتی ہے۔ اس سماجی مسئلہ کے حل کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مرکزی سطح پر سال میں ایک اور ڈویثرن اور ضلعی سطح پر پورا سال شادیوں کی اجتماعی تقاریب کا اہتمام کرتی ہے۔ ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان دیا جاتا ہے اور فی بارات 60 مہمانوں کیلئے کھانے کا وسیع انتظام بھی کیا جاتا ہے۔ اجتماعی تقریب میں غیر مسلم جوڑوں کی شادی بھی کرائی جاتی ہے۔ مسلم جوڑوں کے علیحدہ علیحدہ نکاح پڑھانے کیلئے علمائے کرام اور غیر مسلموں کیلئے ان کے مذہبی رہنماء موجود ہوتے ہیں۔ امسال بھی یہ پروقار تقریب منہا ج یونیورسٹی کے سبزہ زار میں 30 مارچ 2014 (اتوار) دن 11:00 بجے منعقد ہو گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top