ہر پاکستانی کو کرپٹ نظام کے خاتمے کی جہد مسلسل کا حصہ بننے کا عہد کرنا ہو گا، یوم پاکستان کے موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام

مورخہ: 23 مارچ 2014ء

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم تکمیل پاکستان کی جدوجہد سے تحفظ پاکستان تک اس لئے آ گئے ہیں کہ نظریہ پاکستان کی روح کمزور ترین ہو گئی ہے۔ دہشت گردی، انتہا پسندی اور نام نہاد جمہوریت کے لبادے میں نااہل سیاستدانوں کی وجہ سے پچھلی کئی دہائیوں سے نظریہ پاکستان پر حملے ہورہے ہیں۔ آج پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو خطرات لاحق ہیں، آج ہر پاکستانی کو موجودہ کرپٹ نظام کے خاتمے کی جہد مسلسل کا حصہ بننے کا عہد کرنا ہو گا تا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کا سویرا طلوع ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد کو کرپٹ نظام کی تبدیلی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ ہماری نسلوں کا مستقبل حقیقی آزادی سے محرو م ہو جائے گا۔ ملک پاکستان کا استحکام اور عوام کی خوشحالی نظام کے خلاف عملی جدوجہد اور اس کی کامیابی سے مشروط ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے استحصالی اور کرپٹ سیاسی نظام کے خلاف پر امن جدوجہد شروع کی ہے جو منزل مقصود کے حصول تک جاری رہے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top