آسٹریا: منہاج سنٹر ویانا میں شبِ معراج النبی کے سلسلہ میں محفل ذکر و نعت

مورخہ: 25 مئی 2014ء

منہاج القرآن آسٹریا کے زیرانتظام 25 مئی کی شام منہاج سنٹر ویانا میں شبِ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں محفل ذکر و نعت کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ حاجی خواجہ محمد نسیم، صدرمحمدنعیم رضا قادری ودیگر عہدیداران کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے مرد اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل ذکر ونعت کا آغاز محمد تصور کی تلاوت قرآن سے کیا گیا، نظامت کے فرائض عمران مغل نے ادا کئے اور قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی سعادت حاجی آفاق احمد نے حاصل کی۔نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کرنے والوں میں حاجی اکبر، غلام مصطفی نعیمی ودیگر نے حاصل کی۔ شبِ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فضیلت پر منہاج القرآن آسٹریا کے صدر محمد نعیم رضا قادری نے بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔درود و سلام اور اجتمائی دعائیہ کلمات کے بعد حاضرین کو طعام پیش کیا گیا۔ آخر میں حاجی خواجہ محمد نسیم نے محفل ذکر ونعت میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top