ورکرز کنونشن پاکستان عوامی تحریک تحصیل پاکپتن شریف

مورخہ: 25 مئی 2014ء

پاکستان عوامی تحریک تحصیل پاکپتن شریف کے زیراہتمام تحصیل بھر میں مورخہ 25 مئی 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر 6 مختلف مقامات پر ورکرز کنونشن بذریعہ ویڈیو لنک دیکھایا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک پاکپتن کے زیراہتمام یونین کونسل نمبر1 ماسٹر محمد رمضان کے آفس میں، یونین کونسل نمبر 2 تحصیل دفتر منہاج ہسپتال میں، یونین کونسل نمبر3 تحصیل صدر پاکستان عوامی تحریک پیر محمد احمد چشتی کے ڈیرہ پر، یونین کونسل نمبر 4 رہائش گاہ ضلعی میڈیا کوآرڈنیٹر مرزا راحیل بابر کی رہائش گاہ پر، یونین کونسل نمبر 5 سرپرست تحریک رانا منظور علی کی رہائش گاہ پر جبکہ خواتین کیلئے ناظمہ منہاج القرآن وویمن لیگ کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ ورکرز کنونشن کے موقع پر تمام ورکرز میں بہت جوش و خروش پایا گیا جبکہ شیخ الاسلام کی جولائی میں آمد کے اعلان پر ورکرز جھوم اُٹھے اور شیخ الاسلام کے نعرے فضا میں گونجنے لگے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top