ڈاکٹر طاہرالقادری کے جون میں وطن واپسی کے اعلان سے حکمران جماعت کے گیدڑوں کی نیند اڑ گئی ہے

مورخہ: 01 جون 2014ء

جمہور کا مینڈیٹ چرانے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں
جمہوریت کے نام پر چند خاندانوں کا کرپشن ڈرامہ اب ختم ہونے والا ہے
"چور مچائے شور" سے اب کچھ نہیں ہو گا، عوام ن لیگ کی اصلیت جان چکے ہیں
ڈاکٹر طاہرالقادری عوام کی خوشحالی کا ایجنڈا لے کر پاکستان آ رہے ہیں۔ خرم نواز گنڈا پور

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے جون میں وطن واپس آنے کے اعلان سے حکمران جماعت کے گیدڑوں کی نیند اڑ گئی ہے۔ ن لیگ کی خوفزدہ قیادت جیسے بیان دے رہی ہے اس سے عوام نے اندازہ لگا لیا ہے کہ جمہور کا مینڈیٹ چرانے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے والے وزراء کرپشن کی دلدل میں گردن تک دھنسے ہوئے ہیں۔ "چور مچائے شور" سے اب کچھ نہیں ہو گا، عوام ن لیگ کی اصلیت جان چکے ہیں۔ کوئی اور نہیں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی اسکی دشمن ہے۔ خرم نواز نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری عوام کی خوشحالی کا ایجنڈا لے کر پاکستان آ رہے ہیں۔ جمہوریت کے نام پر چند خاندانوں کا کرپشن ڈرامہ اب ختم ہونے والا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ویثرن عوام میں زبردست پذیرائی حاصل کر رہا ہے اور یہ حکمرانوں کی سیاسی موت ہے۔ حکومت کے تنخواہ دار وزیر شور و غوغا اس لئے کر رہے ہیں کہ انہیں یقین ہو گیا ہے کہ جعلی الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت کی بساط لپٹنے والی ہے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10 نکاتی ایجنڈے کی جو جماعت بھی تائید و حمایت کرے گی وہ انقلاب کی ہماری جدوجہد میں شریک ہوتی جائے گی۔ پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کے قریب آ رہے جو آنے والے وقت میں ان کی پارٹی قیادتوں کو پاکستان عوامی تحریک کی انقلابی جدوجہد میں شامل کرنے کا باعث ہو گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top