سید تصور حسین شاہ کے والد گرامی کی وفات پر اظہار تعزیت

پاکستان (محمد وسیم افضل) مورخہ 14 جولائی 2014 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے راہنما سید تصور حسین شاہ کے والد محترم سید منظور حسین شاہ بوجہ علالت پاکستان میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈ اپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین ودیگر سٹاف ممبران نے سید تصور حسین شاہ سے ان کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، اور کہا کہ جہاں ان کے والد کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ یقینا ان کا نعم البدل کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کا مرکزی وفد علامہ غلام ربانی تیمور (ناظم دعوت لاہور)، محمد وسیم افضل قادری (سیکرٹری امور خارجہ)، محمد رضا (منہاج انٹرنیٹ بیورو) پر مشتمل جنازہ میں شرکت کے لئے ان کے آبائی شہر چکوال پہنچا اور جنازہ میں شرکت کی اور مرکزی قائدین کی طرف سے دکھ بھرے جذبات پہنچائے۔ نماز جنازہ کے بعد چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ٹیلیفون پر دعا کرائی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top