ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیر سید صدیق حسین گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار‎

مرحوم تحریک منہاج القرآن کے بانیان میں شامل اور پوٹھوہار کی معروف روحانی شخصیت تھے
امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمان درانی، ڈاکٹر رحیق عباسی سمیت سنیئر رہنماؤں نے نماز جنازہ میں شرکت کی‎

لاہور (24 جنوری 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے سر پرست اور دیرینہ رہنماء پیر سید صدیق حسین گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ مرحوم تحریک منہاج القرآن کے بانیان میں شامل اور پوٹھوہار کی معروف روحانی شخصیت تھے۔ مدینہ منورہ سے اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور ملک کیلئے ان کی دینی و سماجی خدما ت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ پیر صدیق گیلانی سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، نیک اور صالح انسان تھے، انکی رحلت انکے اہل خانہ، معتقدین اور تحریک منہاج القرآن کیلئے عظیم صدمہ ہے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے امیر صاحبزادہ فیض الرحمان درانی، پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، خرم نواز گنڈاپور، ساجد بھٹی، سردار منصوراور تحریک منہاج القرآن کے دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں و کارکنان نے سید صدیق گیلانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور انکی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم خدا ترس، علم دوست، پرہیز گار اور محب وطن انسان تھے۔ تحریک منہاج القرآن کیلئے انکی خدمات اور کاوشیں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جائیں گی۔ رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے ہو اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین‎

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top