کویت: احمد حسین چودھری کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت

مورخہ: 11 جون 2015ء

پاکستان (محمد وسیم افضل) مورخہ 08 جون 2015 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے ناظم احمد حسین چودھری کی والدہ محترمہ بوجہ علالت پاکستان میں انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈ اپور، شیخ زاہد فیاض ناظم اعلیٰ تنظیمات، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین ودیگر سٹاف ممبران نے احمد حسین چودھری سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ جہاں ان کے والد کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ یقینا ان کا نعم البدل کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کا مرکزی وفد محمد وسیم افضل قادری (سیکرٹری امور خارجہ)، عبدالواحد (سیکرٹری گلف ڈیسک DFA) اور علامہ محمد عثمان سیالوی (علما کونسل) پر مشتمل جنازہ میں شرکت کے لئے ان کے گھر پہنچا اور جنازہ میں شرکت کی اور مرکزی قائدین کی طرف سے دکھ بھرے جذبات پہنچائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top