پاکستان عوامی تحریک کا این اے 154 سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے پر غور

مورخہ: 29 اگست 2015ء

عامر فرید کوریجہ پاکستان عوامی تحریک کے ممکنہ امیدوار ہوں گے
سنٹرل کور کمیٹی کے اجلاس میں تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

لاہور (29 اگست 2015) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل PAT خرم نواز گنڈا پور نے کی۔ اجلاس میں بلدیاتی اور ضمنی انتخابات میں عوامی تحریک کی شرکت اور نمائندگان کے انتخاب کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی منظوری کے بعد PAT این اے 154 سے با ضابطہ الیکشن لڑنے کا اعلان کرے گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پیر آف کوٹ مٹھن شریف عامر فرید کوریجہ NA-154 سے پاکستان عوامی تحریک کے ممکنہ امیدوار ہوں گے۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں دو ستمبر سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں کی ہڑتال کی کال کی حمایت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک تاجر برادری کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ اجلاس میں بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، عامر فرید کوریجہ، رانا سعید، ایم نور اللہ و دیگر بھی شریک تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top