سمڑیال: شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری کے مرتب کردہ انسداد دہشت گردی نصاب کی تقریب رونمائی

Opening Islamic Curriculum and Taqseem Isnad by TMQ Sambrial

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے شعبہ نظامت تربیت نے تحصیل سمڑیال میں 25 اگست تا 20 ستمبر 2015 تربیتی کورسز کا اہتمام کیا۔ ان کورسز میں فنِ خطابت کورس، ترجمۃ القرآن کورس اور آئیں دین سیکھیں کورس شامل تھے۔ ان کورسز کی تدریس نظامت تربیت کے معلم علامہ محمد سرفراز قادری نےکی۔ تربیتی کورسز کی اختتامی تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مرتب کردہ نصاب کی رونمائی کی گی۔ تقریب سمڑیال کے فورسٹار میرج ہال میں ہوئی جس میں مہمانِ خصوصی مرکزی ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی اور تربیتی کورسز کے کوآرڈینیٹر محمد منہاج الدین قادری تھے۔ تقریب میں مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کے مختلف طبقات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمانوں میں پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ کے صدر حاجی محمد سرفراز، پاکستان پیپلز پارٹی سمڑیال کے سینئر راہنما بدرالزمان چوہان، مسلم لیگ ق تحصیل سمڑیال کے صدر رانا نور احمد، پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ کے سینئرراہنما بریگیڈئر (ر) محمد اسلم گھمن، علماء کونسل تحریک منہاج القرآن تحصیل سمڑیال کے صدر علامہ ظفر اقبال، سابق ڈپٹی ڈئریکٹر ایجوکیشن سمڑیال محمد سرفراز گھمن، پیر سید سجاد حسین سیفی، صوبیدار (ر) میاں محمد اسلم اور علامہ سعید رضوی شامل تھے۔ ‎

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی فروغِ علم وامن اور دہشت گردی کے خاتمہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دنیا بھر میں اسلام کا صحیح تشخص کو اجاگر کرنے کی کاوشوں پر شیخ الاسلام کا شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی نے فروغِ علم و امن کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کی جاری سرگرمیوں سے حاضرین کو آگاہ کیا اور اسداد دہشتگردی و انتہا پسندی نصاب کا تعارف پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر نظامت تربیت کے تحت ہونے والے تربیتی کورسز میں شریک طلباء و طالبات میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔

Opening Islamic Curriculum and Taqseem Isnad by TMQ Sambrial

Opening Islamic Curriculum and Taqseem Isnad by TMQ Sambrial

Opening Islamic Curriculum and Taqseem Isnad by TMQ Sambrial

Opening Islamic Curriculum and Taqseem Isnad by TMQ Sambrial

Opening Islamic Curriculum and Taqseem Isnad by TMQ SambrialOpening Islamic Curriculum and Taqseem Isnad by TMQ Sambrial

Opening Islamic Curriculum and Taqseem Isnad by TMQ SambrialOpening Islamic Curriculum and Taqseem Isnad by TMQ Sambrial

Opening Islamic Curriculum and Taqseem Isnad by TMQ Sambrial Opening Islamic Curriculum and Taqseem Isnad by TMQ Sambrial

Opening Islamic Curriculum and Taqseem Isnad by TMQ SambrialOpening Islamic Curriculum and Taqseem Isnad by TMQ Sambrial

Opening Islamic Curriculum and Taqseem Isnad by TMQ Sambrial

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top