ساؤتھ افریقہ: حافظ محمد طاہر رفیق کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت

پاکستان () منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد طاہر رفیق نقشبندی کے والد محترم بوجہ علالت پاکستان میں انتقال کرگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈ اپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین ودیگر سٹاف ممبران نے حافظ محمد طاہر رفیق کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ جہاں ان کے والدکی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ یقینا ان کا نعم البدل کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top