ڈاکٹر طاہرالقادری کا خالد درانی کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

لاہور (11 جنوری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوامی تحریک خیبرپختونخواہ کے صدر خالد درانی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے ہمت و توفیق دے۔ دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن فیض الرحمن درانی، خرم نواز گنڈا پور، میجر(ر) محمد سعید، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی و دیگر نے خالد درانی سے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top