ملکی حالات پر ہزاروں میل دور رزق کمانے والے دل گرفتہ ہیں: جی ایم ملک

پاکستان کے حالات پر تارکین وطن کی پریشانی ان کی وطن سے گہری محبت کی علامت ہے
حقیقی لیڈر اقتدار سے باہر، جن کے پاس اقتدار ہے وہ قیادت کے اہل نہیں، وفد سے گفتگو

لاہور (16 جنوری 2016) تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر فارن افیئر جی ایم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات پر تارکین وطن کی پریشانی ان کی وطن سے گہری محبت کی علامت ہے، دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو اپنی مٹی سے پیارہے اور وہ یہاں ہونے والے واقعات پر گہری نظر رکھتے ہیں، پاکستان سے جب بھی کوئی بری خبر جاتی ہے تو ان محب وطن پاکستانیوں کے چہروں کی رونق ختم ہو جاتی ہے، ملکی حالات بہت نازک ہیں، بیرونی قرضوں نے خوشحالی، استحکام اور ترقی کو مفلوج کردیا ہے۔ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے عوام کوسیاسی شعور کی بیداری کیلئے محنت کرنا ہو گی جس سے ملک میں مثبت سیاسی تبدیلی ممکن ہو سکے گی، تحریک منہاج القرآن اندرون اور بیرون ملک مثبت اقداروں کے فروغ کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں قائم ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز میں کینیا، برطانیہ، سعودیہ اور کویت سے آئے وفود سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی حالات پر ہزاروں میل دور رزق کمانے والے دل گرفتہ ہیں، ان کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، ملک کے ابتر معاشی حالات دہشتگردی کے واقعات، مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث مختلف ممالک میں رزق کمانے والے پاکستانی بہت زیادہ دکھی ہیں، وہ قانون کی حکمرانوں کا خواب دیکھتے ہیں اور ملک کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں قیادت کا بدترین بحران ہے، حقیقی لیڈر اقتدار سے باہر ہیں اور جن کے پاس اقتدار ہے وہ قیادت کے اہل نہیں، نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے عوام کو بنیادی حقوق سے دور کر دیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top