حکمرانوں کے ترقیاتی منصوبے غریبوں کیلئے معاشی موت بن گئے ہیں: فرح ناز

کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ ضروری، ورنہ یہ کالے ناگ کی صورت ملک و قوم کو کھا جائینگے
حکمران آٹا، بجلی، گیس کھانے کے بعد اب تعلیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں
دھرنوں کی مخالفت کرنے والے ملک و قوم کے حقیقی دشمن ہیں، ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب

لاہور (26 جنوری 2016) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، انکے ترقیاتی منصوبے غریبوں کیلئے معاشی موت بن گئے ہیں۔ عوام گیس و بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ سیذہنی مریض بن گئے ہیں۔ 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کرنے والے اڑھائی سالہ اقتدار میں عوام کو گیس، بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات نہیں دلا سکے۔ حکومتی منصوبے عوام کی فلاح و خوشحالی کیلئے ہوتے ہیں لیکن میٹرو بسوں اور اورنج ٹرین منصوبے نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔ تاجروں کی دوکانیں تباہ کر کے قوم کو بے روزگاری کی دلدل دھکیلا جا رہاہے۔ نالائق حکمرانوں کی نااہلیوں کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے، ملکی وسائل کو حکمران طبقہ بے دردی سے لوٹ رہا ہے۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرر ہی تھیں، اس موقع پر راضیہ نوید، طاہرہ خان، عائشہ شبیر، گلشن ارشاد، افنان بابر، زینب ارشد، کلثوم جاوید، نبیلہ الیاس و دیگر عہدیدارا خواتین موجود تھیں۔

فرح ناز نے کہاکہ حکمران ڈاکٹر طاہرالقادری کی جان کے دشمن اس لئے بنے ہوئے ہیں کہ وہ غریب کی بات کرتے ہیں۔ عوامی حقوق کیلئے دھرنے دئیے تھے، دھرنوں کی مخالفت کرنے والے ملک و قوم کے حقیقی دشمن ہیں، دھرنے کے خلاف سازشیں ننہ ہوتیں تو آج ملک و قوم کی تقدیر بدل چکی ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی نااہلی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ صحت کے شعبے میں حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے پنجاب میں کبھی ڈینگی کا حملہ ہوتا ہے تو کبھی سوائن فلو کا، عوام کو نہ تو روزگار میسر ہے اور نہ ہی صحت و تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں۔ موجودہ حکمران عوام پر عذاب کی صورت مسلط ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک یہ قاتل اور ظالم حکمران اقتدار میں رہیں گے عام آدمی کو انصاف نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں اور انکو اقتدار میں لانے والے نظام کو سمندر برد کرنا ہوگا ورنہ یہ کالے ناگ کی صورت ملک و قوم کو کھا جائینگے۔

فرح ناز نے کہا کہ حکومتی پنجاب کے میگا خونی منصوبے آئے روز عوام کی جانیں لے رہے ہیں، درجنوں قیمتی جانیں میٹرو اور اورنج ترین کی نظر وہ چکی ہیں جسکی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے، حکمران سوائن فلو اور ڈینگی سے زیادہ خطرناک ہیں۔ عوام دشمن حکمران تعلیم کو پرائیوٹائز کرنے کے منصبوے بنا رہے ہیں۔ تعلیم عوام کا بنیادی حق ہے اور اسکی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے مگر حکمرانوں کی نا اہلیوں نے ملک میں نظام تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا ہے، نجکاری سے تعلیمی نظام تباہ ہو جائے گا اور غریب کی پہنچ سے دور ہو جائیگا، حکمران آٹا، بجلی، گیس کھانے کے بعد اب تعلیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top