عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ”ضرب امن دستخطی مہم“ کی افتتاحی تقریب 21 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی

ڈاکٹر طاہرالقادری کی تحریر کردہ قرارداد امن پر 10 لاکھ نوجوانوں کے دستخط لیے جائینگے

لاہور (6 فروری 2016) عوامی تحریک یوتھ ونگ انتہا پسندی، دہشت گردی اور عدم برداشت کے رویوں کے خلاف اور پاک فوج کے ”آپریشن ضرب عضب“ کے حق میں علم و امن مہم میں مصروف عمل ہے، دہشتگردی سے نوجوانوں کو بچانے کیلئے فکری سطح پر شروع کی گئی اس مہم نے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام امن مہم کے سلسلے میں ”ضرب امن دستخطی مہم“ کی افتتاحی تقریب 21 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں چیئرمین سپریم کونسل اور عوامی تحریک کے سینئر رہنما ڈاکٹر حسن محی الدین خصوصی شرکت کرینگے جبکہ نامور سیاسی، سماجی، علمی و فکری شخصیات اور نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہو ں گی۔ ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر مظہر محمود علوی نے سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کو یوم امن کے طور پر منایا جائیگا اور نوجوانوں سے عہد لیا جائیگا کہ وہ معاشرے کو انتہا پسندی سے پاک کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کریں۔

سیکرٹری انفارمیشن علی رضا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے تحت یوتھ ونگ کا ہر نوجوان ڈور ٹو ڈور جا کر نوجوانوں اور طلبہ کو اسلام کا پیغام امن و محبت دے گا۔ اس مہم کے تحت عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی تحریر کردہ قرارداد امن پر 10 لاکھ نوجوانوں کے دستخط لیے جائینگے جس سے انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کو فکری محاذ پر شکست دی جائیگی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top