وزیراعظم صاحب مسئلہ آپکے بچوں کے کاروبار کا نہیں، کالے دھن کا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

پانامہ لیکس کسی کے خلاف سازش نہیں، اللہ نے لٹیروں کے چہروں سے نقاب اٹھا دیا، سربراہ عوامی تحریک
جبری مواخذہ ہونا چاہیے، سپریم کورٹ ایک وزیر اعظم کو نا اہل کر چکی، شریف برادران اقتدار کو بہترین کاروبار سمجھتے ہیں

لاہور (06 اپریل 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کسی شخص کے خلاف سازش نہیں، اللہ کی طرف سے لٹیروں کے چہروں سے نقاب اٹھا، چیف جسٹس آف پاکستان سوموٹو ایکشن لیں اور جبری مواخذہ کیا جائے، سپریم کورٹ توہین عدالت کیس میں ایک وزیر اعظم کو نا اہل کر چکی، پاکستانی قوم آئس لینڈ کے لوگوں کی طرح کرپشن کے خلاف با ہر نکلے، گذشتہ روز ایک انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ شریف برادران ڈاکہ ڈالتے ہیں اور نشان نہیں چھوڑتے، 1995میں نیوزی لینڈ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ لونگی نے مجھے بتایا کہ میاں نواز شریف کے نیوزی لینڈ کی سٹیل مل میں 50فیصد شیئر ہیں، کیا اس کا پاکستان کے کسی مالیاتی ادارے کو علم ہے ؟۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم یا ان کے بچوں کے کاروبار سے کسی کو تکلیف نہیں، تکلیف ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ اور جھوٹ بولنے سے ہے۔ آف شور کمپنیاں جائز پیسے کیلئے نہیں ناجائز پیسے کو تحفظ دینے کیلئے بنائی جاتی ہیں۔ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کی دنیا کے درجنوں ممالک میں ہزاروں کی تعداد میں انوسٹمنٹس ہے، انہوں نے کہاکہ یہ حقائق چھپانے کیلئے کمیشن بناتے ہیں، سانحہ مادل ٹاؤن پر بننے والے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کہاں ہے؟انہوں نے کہاکہ شریف برادران خرید لو، خرید لو کی سیاست کرتے ہیں، یہ اقتدار کو بہترین کاروبار سمجھتے ہیں۔ یہ اسمبلیاں اور الیکشن خرید لیتے ہیں اور پھر اقتدار میں آکر پورے پاکستان کو کاروباری منڈی بنا لیتے ہیں اور سرکاری حیثیت مین بین الاقوامی سطح پر نجی کاروبار چلاتے ہیں، انہون نے کیرئر اور فرنٹ مین رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بچانے کیلئے میری جان بھی حاضر ہے، کرپشن اور دہشتگردی کے خلاف آخری سانس تک لڑتا رہوں گا، انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ان قاتلوں نے 14بے گناہوں کو شہید اور 100سے زائد کو زخمی کیا آج پونے دو سال ہو گئے اس کا انصاف نہیں مل رہا، انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے خلاف پنجاب اسمبلی نے قرارداد منظور کر کر وزراء مذاق اڑاتے پھر رہے ہیں۔ یہ نوکر ہیں اور جھوٹ بولنے کی تنخواہ لیتے ہیں، 40سے زائد بڑی کمپنیاں ہیں جو خفیہ اثاثوں کو چھپانے میں مدد دیتی ہیں ان میں سے صرف ایک کمپنی کی دستاویز سامنے آئیں آنے والے دنوں میں مزید انکشافات ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے قوم سے بے معنی خطاب کیا، اب وقت انکوائریوں کا نہیں ایکشن کا ہے۔

Exclusive Interview of Dr Tahir-ul-Qadri with Dr Shahid Masood...

Watch Exclusive Interview of Dr Tahir-ul-Qadri with Dr Shahid Masood on ARY News, Wednesday April 06, 2016 #DrQadriOnARY #Pakistan

Posted by Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri on Wednesday, April 6, 2016

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top