ڈیرہ اسماعیل خان: منہاج یوتھ لیگ کی ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مرتب کردہ ’اسلامی نصاب برائے فروغ امن و انسداد دہشت گردی‘ کا تعارفی لیکچر دیا۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران اور کارکنان سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنے لیکچر میں مظہر محمود علوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے عفریت نے پوری دنیا کو بالعموم اور عالمِ اسلام کو بالخصوص اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ دہشت گرد اسلام کے نام پر خودکش دھماکے، قتل و غارتگری اور شرانگیزی پھیلا کر اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ انتہاپسندی، تکفیریت اور دہشت گردی کے سدباب کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے مبسوط تاریخی فتویٰ جاری کیا اور فروغ امن و انسداد دہشتگردی کا مکمل اسلامی نصاب متعارف کروایا۔ وطن عزیز پاکستان میں پاک فوج دہشت گردی کے خلاف ’آپریشن ضرب عضب‘ کے ذریعے دہشتگردوں کا خاتمہ کر رہی ہے، جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپستی میں تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز ’ضرب امن‘ مہم کے ذریعے دہشتگردی اور انتہاپسندی کی فکری و نظریاتی بنیادوں کی بیخ کنی کر رہے ہیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوانوں کی ایسی کھیپ تیار کر رہی ہے جو معاشرے میں امن و سلامتی کے فروغ کا باعث بنیں۔ انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ ڈیرہ اسماعیل خان کے انتظامات کر سراہتے ہوئے ان ورکشاپ کے انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top