امریکہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کا کنیٹیکٹ میں میلاد النبی (ص) کا جلوس

کنیٹیکٹ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کنیٹیکٹ کے زیرِاہتمام امریکی ریاست کنیٹیکٹ (Connecticut) میں 18 دسمبر 2016 کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ ریاست میں پہلی مرتبہ منعقد کیے گئے جلوس کی قیادت منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کنیٹیکٹ کے صدر حاجی غلام سرور نے کی۔ جلوس میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر نیوجرسی کے ڈائریکٹر علامہ اویس منصف قادری، علامہ بشارت شازی اور ارشد لطیف سمیت عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔

جلوس کا آغاز ٹاؤن گرین پارک سے ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اربر پارک ایلنگٹن میں اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن سے ہوا جس کی سعادت نعمان سرور نے کی۔ بعد ازاں درودوسلام اور نعتوں کے نذرانے پیش کیے گئے۔ جلوس کے شرکاء سے علامہ محمد شریف کمالوی، علامہ اویس منصف قادری اور علامہ بشارت شازی نے خطابات کیے۔ سکالرز نے اپنے خطابات میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد اور سیرت پر سیر حاصل گفتگو کی۔

جلوس کے شرکاء نے منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر میں نماز ظہر ادا کی اور سنٹر میں ہی انہیں ضیافتِ میلاد پیش کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top