ہر طرح کی دہشتگردی کا خاتمہ انصاف کے نظام کے قیام سے ہو گا: حافظ غلام فرید

ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ سادگی سے منائی گئی، تقاریب سے مقررین کا خطاب
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی فیملیز نے بھی تقاریب منعقد کیں، دہشتگرد حملوں کے شہدا کیلئے دعائیں

لاہور (19 فروری 2017) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی فیملیز نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے گھروں میں کیک کاٹا اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا۔ ان تقاریب میں 17 جو ن کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں دہشتگرد حملوں میں شہید ہونیوالوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ سادگی سے منعقد کی جانیوالی ان دعائیہ تقاریب میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، انکی صحت، سلامتی اور درازی عمر کیلئے دعا کی گئی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور، پشاور اور سیہون شریف میں شہادت پانیوالوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

17 جون 2014 کو ریاستی جبر سے شہادت پانیوالے آصف شہیدکی فیملی، غلام رسول شہید، عاصم حسین شہید، تنزیلہ امجد شہید، شازیہ مرتضیٰ شہید، عمر صدیق شہید اور صوفی محمد اقبال شہید کے اہل خانہ نے ان تقاریب کا اہتمام کیا۔ سالگرہ کی ان تقاریب میں منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، ناظم لاہور اشتیا ق حنیف مغل، راجہ زاہد محمود، حافظ صفدر علی، ساجد اصغر، حاجی عبد الخالق، ڈاکٹر اقبال نور اور دیگر نے شرکت کی۔

منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے شہدا کی فیملیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے فتنے کو کچلنے کیلئے سب سے بہترین حل چاروں صوبوں میں بلا تفریق فوجی آپریشن ہے۔ کیونکہ مکالمہ انسانوں سے ہوتا ہے درندوں سے نہیں۔ کارکنان ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام انقلاب و امن لے کر گلی گلی، کوچہ کوچہ پھیل جائیں اور قوم کے ذہنوں کی تختیوں پر کندہ کر دیں کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا قصاص لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی دہشتگردی کا خاتمہ انصاف کے نظام کے قیام سے ہو گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ویثرن پاکستان اور امت مسلمہ کو وقار اور عزت دے رہا ہے، عوام اس یقین کے ساتھ انکا ساتھ دیں کہ انکو ڈاکٹر طاہرالقادری جیسا عظیم لیڈر میسر ہے جو پوری امت مسلمہ کا مقدر بدلنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایسے رہنماء ہیں جو اختلاف رائے کو بھی احترام دیتے ہیں اور دنیا کو سلامتی اور امن دینے کی فکری، علمی اور عملی رہنمائی دے رہے ہیں۔ موجودہ حکمران ملک و قوم کوزمانہ غار کے دور میں لے جا رہے ہیں۔ مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، غربت، دہشتگردی سمیت درجنوں مسائل ہیں مگر کرپٹ حکمرانوں کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں ملوث عناصر سے ایک ایک گولی چلانے کا حساب لیں گے۔ ماڈل ٹاؤن کے شہید ہمارا فخر ہیں۔ شہداء کے بچوں نے حکمرانوں کی طرف سے کروڑوں کی پیش کش ٹھکرا کر ثابت کر دیا ہے کہ شہیدوں کے خون کی قیمت نہیں ہو تی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنوں کو امن اور محبت کی تعلیم دی ہے کوئی خوف یا لالچ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد سے نہیں ہتا سکتا۔ شہیدوں کے خون کا حساب لینے کیلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں اور آخری سانس تک لڑتے رہیں گے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قربانیاں کسی دنیاوی عہدے کیلئے نہیں بلکہ مخلوق خدا کیلئے ہیں، انکی عظمت اور قربانیوں کا اعتراف ہمیشہ کرتے رہیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top