منہاج القرآن انٹرفیتھ کے ڈائریکٹر سہیل رضا کا ڈاکٹر رتھ فاؤ کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 11 اگست 2017ء

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی شب و روز محنت سے پاکستان سے جذام کے موذی مرض کا خاتمہ ہوا

لاہور (10 اگست 2017) پاکستانی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاؤ کے انتقال پر اظہار افسوس، جرمن نژاد کیتھولک مسیحی ڈاکٹر رتھ فاؤ نے 56 سال پاکستان میں جذام کے مریضوں کا علاج کیا، وہ 1960 میں ویسٹ جرمنی سے کراچی کیتھولک مشن کے ساتھ منتقل ہوئیں۔ میری ایڈی لینڈ سوسائٹی کے سربراہ کی حیثیت سے ان کی شب و روز محنت سے پاکستان سے جذام کے موذی مرض کا خاتمہ ہوا انکی ان خدمات کے اعتراف میں انہیں پاکستانی مدر ٹریسا کا لقب دیا گیا اور نہیں مختلف قومی اعزازات سے بھی نوازا گیا، حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ قائداعظم، ہلال امتیاز، ہلال پاکستان اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے ان کی 56 سالہ انسانیت کیلئے ستارہ امتیاز رنگ و نسل و جنس و مذہب بلا تفریق اعلیٰ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ورثاء سے اور کیتھولک چرچ سے اظہار افسوس کرتے ہیں، پاکستانی قوم ان کی عظیم خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top