منہاج القران النور اسلامک سینٹر میں عیسائی نوجوان کا قبول اسلام

منہاج القران النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ امریکہ میں 20 نومبر 2017 کو ایک نوجوان نے ڈائریکٹر سینٹر علامہ محمد شریف کمالوی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا۔ منہاج القران النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے صدر سینٹر حاجی غلام سرور، حافظ شہاب الدین احمد، یحیٰ ڈیلوینٹو، غلام اصغر اور محمد عدن اخلاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ علامہ محمد شریف کمالوی کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان اسلام میں بہت دلچسپی رکھتا تھا کہ اور ان کے پاس آ کر اسلام کے حوالے سے مختلف سوالات کرتا، جس کے اس کو تسلی بخش جواب دیئے جاتے۔ کچھ عرصہ میں نوجوان کی دین اسلام میں دلچسپی مزید بڑھتی گئی اور وہ عیسائیت چھوڑ کر مسلمان ہو گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top