نوشہرہ: تحریک منہاج القرآن وادی سون کا اہم اجلاس

تحریک منہاج القرآن وادی سون کا اہم اجلاس صاحبزادہ پیر واجد عزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محمد تنویر ضلع ناظم تحریک منہاج القرآن خوشاب، حاجی محمد ریاض صدر پاکستان عوامی تحریک حلقہ پی پی 39، ایڈووکیٹ ملک شاہ دل اعوان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 39 اے ون کی تنظیم سازی کی گئی، جس میں ڈاکٹر ممتاز حسین آرایئں کو صدر، طاھر محمود گھنال نائب صدر، ملک طارق محمود ناظم، محمد اقبال بلوچ نائب ناظم، ملک محمد اعظم ناظم ممبر شپ ، آصف حسین زرگر ناظم نشرواشاعت، ملک حسن اعتبار ناظم تعلقات عامہ، امین الحق ناظم مالیات کی ذمہ داریاں دی گیئں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top