منہاج القرآن ٹنڈو آدم کا اجلاس

امیر تحریک منہاج القرآن اپرسندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے تحصیل ٹنڈو آدم میں 23 دسمبر 2017ء کو ٹنڈو آدم کی نئی تنظیمی باڈی مکمل کی۔ اس موقع پر تنظیمی اجلاس ہوا، جس میں صدر پاکستان عوامی تحریک اپرسندھ شکیل احمد قادری، کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن نواب شاھ ڈویژن عبدالستار چوہان، امیرتحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ سید زاہد علی شاہ، صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ٹنڈو آدم گل بھار گل خیر، جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک کھپرو عبداللہ کنبھار اور رفقاء و کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سید ندیم احمد ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے عہدیداروں کو تحریک موجودہ پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top