تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام وابستگی مہم

مورخہ: 06 مئی 2018ء

تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام وابستگی مہم جاری ہے، اس سلسلے میں شہر کراچی کے تمام اضلاع اور پی ایس حلقوں میں وابستگی مہم کیمپ لگائے گئے، جہاں شہریوں نے تحریک منہاج القرآن سے وابستگی اختیار کی۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن علامہ نعیم انصاری اور ناظم تحریک مرزا جنید علی نے دیگر قائدین کے ہمراہ کراچی کے تمام اضلاع کے کیمپوں کا دورہ کیا اور مقامی تنظیمات اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔

علامہ نعیم انصاری اور مرزا جنید علی نے کہا تحریک منہاج القرآن اس صدی کی تجدید دین کی تحریک ہے۔ ہمارا مشن اسلام کا صحیح چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ تحریک منہاج القرآن معاشرے سے انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ چاہتی ہے اور اسلام کے پیغام امن و محبت، اخوت بھائی چارہ کو فروغ دے رہی ہے۔ ان قائدین نے کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام امن و محبت گھر گھر پہنچ چکا ہے لوگ جوق در جوق تحریک منہاج القرآن سے وابستہ ہو کر اسلام کی سربلندی اور مصطفوی انقلاب کا پرچم بلند کر رہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top