منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں کی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات

وفد نے منہاج یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی
پاکستان کی ترقی علم اور امن میں ہے، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی وفد سے گفتگو
وفد میں شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، سہیل رضا، عبدالحفیظ چودھری شریک تھے

لاہور (5 نومبر 2018) منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں کے وفد نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی اور انہیں 25 نومبر کو منہاج یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کی دعوت دی، گورنر پنجاب نے دعوت قبول کرتے ہوئے کانووکیشن میں شرکت کی حامی بھر لی ، وفد میں شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، سہیل احمد رضا، عبدالحفیظ چودھری شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی علم اور امن میں ہے، مجھے خوشی ہے تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نوجوان نسل کو علم اور امن کی تعلیم دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ علم اور امن کے فروغ کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بطور گورنر پنجاب میری اولین کوشش ہے کہ سوسائٹی کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے نوجوانوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھلیں، اس موقع پر منہاج القرآن کے رہنماؤں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی تصانیف بطور تحفہ دیں اور کانووکیشن میں شرکت کا دعوت نامہ قبول کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top