چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شاہکار تصنیف کی عالمی سطح پر پذیرائی

Historic Milestone: Prof Dr Hassan Mohiuddin Qadri’s Masterpiece Published by the Prestigious Dar al-Minhaj (KSA)

علمی و ادبی دنیا کے لیے نہایت تاریخی لمحہ ہے کہ دستورِ مدینہ پر پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی عظیم تحقیقی کاوش دستور المدينة المنورة والدستور الأمريكي والبريطاني والأوروبي (دراسة توثيقية تحليلية مقارنة) عالمِ عرب کے مؤقر اور ممتاز اشاعتی مرکز 'دار المنہاج للنشر والتوزیع' کی جانب سے عربی زبان میں شائع ہو گئی ہے۔

یہ شاہکار تصنیف اِنسانی تاریخ کے پہلے تحریری آئین یعنی دستورِ مدینہ کا جامع علمی، فقہی اور آئینی تجزیہ پیش کرتی ہے۔ ماہرِ اِسلامی قانون اور محققِ دستورِ مدینہ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس کتاب میں قدیم اسلامی فقہ اور جدید آئینی فکر کے مابین ایک مضبوط اور قابلِ عمل علمی ربط قائم کیا ہے۔

یہ کتاب جدہ انٹرنیشنل بک فیئر 2025ء میں دار المنہاج کی جانب سے پیش کی گئی، جو دنیا بھر کے اہلِ علم و دانش کا مرکز ہے۔ اس موقع پر فاضل مصنف پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قا دری خود بھی موجود تھے۔ اس باوقار علمی نشست نے مشرقی علمی روایت اور عالمِ عرب کے علمی حلقوں کے مابین با مقصد روابط کو مزید مستحکم کیا ہے۔

نمائشِ کتب میں عالمِ عرب اور دیگر خطّوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز علما، مفکرین اور شیوخ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ان علمی شخصیات نے دستور المدينة المنورة والدستور الأمريكي والبريطاني والأوروبي (دراسة توثيقية تحليلية مقارنة) کو عہدِ نبوی کے سماجی اور سیاسی نظام کو سمجھنے میں ایک بنیادی اور فیصلہ کن علمی اضافہ قرار دیا ہے۔ محققانہ اُسلوب، مضبوط دلائل اور اعلیٰ علمی معیار پر اہلِ علم نے مصنف کو دل کھول کر خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے عرب و غیر عرب علمی دنیا میں دستوری حوالے سے ایک اِجتہادی کاوش قرار دیا۔

علمی حلقوں کے ساتھ ساتھ طلبہ اور عام قارئین کی جانب سے بھی ’دار المنہاج‘ کے اسٹال پر غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی۔ جدہ بک فیئر 2025ء میں یہ کتاب دانش وروں اور محققین کے علاوہ عام اَہلِ علم کی خاص توجہ کا مرکز بنی رہی، جہاں علم دوست افراد کی بڑی تعداد نے اس شاہ کار کو حاصل کرنے میں گہری دل چسپی کا اظہار کیا۔ قارئین کے تبصروں اور اِظہارِ خیال سے اِس اَمر کی تصدیق ہوتی ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی علمی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے اس بات کو سراہا کہ مصنف نے پیچیدہ فقہی و آئینی تاریخ کو نہایت سہل، بامعنی اور عصرِ حاضر کے قاری کے لیے قابلِ فہم انداز میں پیش کیا ہے۔

اس کتاب کی اشاعت اور عالمی سطح پر پذیرائی اس حقیقت کی توثیق ہے کہ اسلامی آئینی اُصول آج بھی حکمرانی، بین الاقوامی تعلقات، عدل و انصاف اور پُرامن بقاے باہمی جیسے جدید عالمی چیلنجز کا مؤثر حل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نمائشِ کتب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور دار المنہاج کے منتظمین الشیخ عمر باجخيف اور الشیخ سعید باجخيف کے درمیان ایک اہم ملاقات بھی ہوئی۔ ناشرین نے کتاب کے اعلیٰ تحقیقی معیار اور مضبوط علمی منہج کو سراہتے ہوئے اسے جدید اسلامی فقہ اور آئینی تاریخ میں ایک قابلِ قدر اضافہ قرار دیا۔

اَعلیٰ علمی معیار کے اعتراف کے طور پر دار المنہاج کی قیادت نے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف شائع کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا، اُنہوں نے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ معتدل، متوازن اور مستند اسلامی لٹریچر دنیا تک پہنچانا آج کے دور کی ناگزیر ضرورت ہے۔

یہ تعاون علمی و فکری تبادلے کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو مستند اسلامی ذخیرۂ کتب کو عرب اور مسلم دنیا کے ہر گوشے تک پہنچانے کا ذریعہ بنے گا۔ یہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عالمی سطح پر علمی خدمات کا ایک عظیم اور خوش آئند اعتراف بھی ہے۔

مصنف، ناشر اور تمام علم دوست حلقوں کو اس عالمی اعزاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو!

Historic Milestone: Prof Dr Hassan Mohiuddin Qadri’s Masterpiece Published by the Prestigious Dar al-Minhaj (KSA)

Historic Milestone: Prof Dr Hassan Mohiuddin Qadri’s Masterpiece Published by the Prestigious Dar al-Minhaj (KSA)

Historic Milestone: Prof Dr Hassan Mohiuddin Qadri’s Masterpiece Published by the Prestigious Dar al-Minhaj (KSA)

Historic Milestone: Prof Dr Hassan Mohiuddin Qadri’s Masterpiece Published by the Prestigious Dar al-Minhaj (KSA)

Historic Milestone: Prof Dr Hassan Mohiuddin Qadri’s Masterpiece Published by the Prestigious Dar al-Minhaj (KSA)

Historic Milestone: Prof Dr Hassan Mohiuddin Qadri’s Masterpiece Published by the Prestigious Dar al-Minhaj (KSA)

Historic Milestone: Prof Dr Hassan Mohiuddin Qadri’s Masterpiece Published by the Prestigious Dar al-Minhaj (KSA)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top