منہاج القرآن نے ملک گیر دروس عرفان القرآن کا شیڈول جاری کر دیا

مورخہ: 07 مئی 2019ء

سکالرز حصول تقویٰ، حقوق والدین، قرآن فہمی، شان مصطفی و دیگر اہم موضوعات پر خطابات کرینگے
اسلام دین امن ہے، انسانیت کی خیر خواہی و سلامتی کا درس دیتا ہے: علامہ ظہیر احمد نقشبندی
آج اسلام کی حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے: لاہور میں درس عرفان القرآن سے خطاب

لاہور (7 مئی 2019ء) تحریک منہاج القرآن نے رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں لاہور سمیت پورے ملک میں دروس عرفان القرآن کا شیڈول جاری کر دیا، چاروں صوبوں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں سینکڑوں مقامات پر منہاج القرآن علماء کونسل، تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے سکالرز اسلام، احسان، حصول تقویٰ، قیام صیام، حقوق والدین، مثالی معاشرہ، قرآن فہمی، عقیدہ ختم نبوت، قرب الٰہی، شان مصطفیﷺ، بنیادی عقائد و دیگر اہم موضوعات پر خطابات کریں گے، دروس عرفان القرآن کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہوگا۔

ملک گیر دروس عرفان القرآن نماز فجر کے بعد شروع ہوں گے، سینکڑوں مرد و خواتین شرکت کریں گے، منہاج القرآن کے سکالرز معاشرتی مادیت پرستی کے فتنے کو قرآنی تعلیمات کے ذریعے ختم کر کے آئندہ نسلوں میں قرآن حکیم کی محبت پیدا کر کے قرآن اور صاحب قرآن سے تعلق کو مضبوط کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ اعجاز ملک، علامہ عبدالحئی علوی، علامہ فیاض بشیر، علامہ صابر کمال وٹو، علامہ محمدلطیف مدنی، علامہ جمیل احمد زاہد، علامہ ظہیر احمد نقشبندی، علامہ ندیم ظفر اعوان، علامہ جمیل احمد زاہد، علامہ فیصل وڑاءچ، علامہ محمود مسعود قادری، علامہ محمد منہاج الدین قادری، علامہ میر آصف اکبر، علامہ امداد اللہ قادری، علامہ عثمان سیالوی، لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، اوکاڑہ، فیصل آباد، سکھر، نوابشاہ، رحیم یار خان، گجرات، گوجرانوالہ، جھنگ، لیہ سمیت دیگر اضلاع میں دروس عرفان القرآن دیں گے ۔

دریں اثناء لاہور کینال روڈ پر درس عرفان القرآن دیتے ہوئے علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے کہا ہے کہ اسلام دین امن ہے، اسلام انسانیت کی خیر خواہی و سلامتی کا درس دیتا ہے، آج اسلام کی حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے، پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات ہیں کہ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے، درس عرفان القرآن میں خواتین، مرد، بوڑھے، بچے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top