منہاج القرآن شہر اعتکاف کی تیاریاں و تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری

مورخہ: 18 مئی 2019ء

شہر اعتکاف کے داخلی راستوں پر واک تھروگیٹ لگائے جائیں گے، 10 ایمبولینسز بھی موجود ہونگی
ہزاروں متعکفین کے لیے سحری و افطاری کا وسیع انتظام کیا گیا ہے:سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد

لاہور (18مئی 2019ء) تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی تیاریاں اور تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دروس اور خطابات سے استفادہ کے لیے شہر اعتکاف میں تین دیوہیکل ایل ای ڈیز سکرین لگائی جارہی ہیں، بہترین ساؤنڈ سسٹم کا انتظام کیا جارہا ہے۔ مرد جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں جبکہ خواتین منہاج گرلز کالج میں اعتکاف بیٹھیں گی۔ مرد و خواتین کی اعتکاف گاہ کے داخلی راستوں پر واک تھروگیٹ لگائے جائیں گے، گرمی سے بچاؤ کے لیے مسجد کے صحن کے دونوں اطراف چار فٹ قطر کے بڑے پنکھے لگائے جائیں گے۔ ہزاروں معتکفین کے لیے 25 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم ہمہ وقت شہر اعتکاف میں موجود ہو گی جبکہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی 10 ایمبولینسز بھی شہر اعتکاف میں موجود رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار جواد حامد نے ٹاؤن شپ میں شہر اعتکاف کے انتظامات و تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے، انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جواد حامد نے کہا کہ فجر کی نماز کے بعد متعکفین آرام کریں گے جبکہ اس کے بعد انفرادی اور اجتماعی معمولات کا سلسلہ ظہر تک جاری رہے گا۔ جواد حامد نے مزید بتایا کہ منہاج آئی ٹی بیورو، سوشل میڈیا اور منہاج ٹی وی کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات اور شہر اعتکاف میں ہونے والی دیگر محافل و سرگرمیوں کو پوری دنیا میں براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ خواتین کی اعتکاف گاہ میں بھی دو بڑے سائز کی ایل ای ڈیز سکرینز لگائی جائیں گی۔

جواد حامد نے بتایا کہ ہزاروں متعکفین کے لیے سحری و افطاری کا وسیع انتظام کیا گیا ہے، کھانوں کی پکوائی کا عمل ایک نظم کے تحت چلتا رہے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ سحری اور افطاری کے لیے بنایا جانے والا تازہ کھانا بروقت معتکفین تک پہنچ سکے۔ پورے شہر اعتکاف میں ٹھنڈے پانی کا وسیع انتظام بھی کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے بچنے کے لیے شہر اعتکاف میں ہیوی ڈیوٹی جنریٹرز کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر اعتکاف سمیت ملک بھر میں جہاں جہاں بھی اجتماعی اعتکاف ہورہے ہیں ان مقامات کو لوڈشیڈنگ فری قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شہر اعتکاف میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سکیورٹی ٹی میں بھی اپنے فرائض انجام دیں گی۔ معتکفین کی سکیورٹی کے لیے اعتکاف گاہ میں مختلف جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top