امت مسلمہ کا خوشحال مستقبل قرآنی احکامات پر عمل سے جڑا ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 04 اگست 2019ء

قائد تحریک منہاج القرآن کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی مانچسٹر میں عظیم الشان تقریب رونمائی
شرکاء نے انگریزی زبان میں قرآنک انسائیکلوپیڈیا کے ترجمہ کی اشاعت پر شیخ الاسلام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

National-Qur'anic-Encyclopaedia-Launch-Event-Manchester

لاہور (04 اگست 2019) منہاج القرآن انٹرنیشنل یو کے کے زیراہتمام مانچسٹر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرانک انسائیکلوپیڈیا (انگریزی ورژن) کی عظیم الشان تقریب رونمائی ہوئی، جس میں مقررین نے اردو کے بعد انگریزی زبان میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی اشاعت پر قائد تحریک منہاج القرآن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ امت مسلمہ کا خوشحال مستقبل قرآنی احکامات پر عملدرآمد سے جڑا ہے۔ قرآن مجید میں نباتات، حیوانات، فلکیات، جمادات اور انسانیت سے متعلق رہنمائی اور ہر سوال کا جواب موجود ہے۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی بے مثال پذیرائی سے یہ حوصلہ اور دل کو اطمینان ملا ہے کہ الحمدللہ نوجوان نسل قرآن سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور خدمت دین کے حوالے سے جدید خطوط پر مزید تحقیقی کام کی آرزو مند ہے۔

قرانک انسائیکلوپیڈیا 5 ہزار سے زائدموضوعات اور 8 والیم پرمشتمل ہے، اردو میں تالیف کیے گئے انسائیکلوپیڈیا کی بے پناہ پذیرائی کے بعد انگریزی زبان میں ترجمہ کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، الحمدللہ اس عظیم کاوش میں بھی اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا۔

تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، سید علی عباس بخاری، سید محمود شاہ، ابو آدم الشیرازی، تحسین خالد، فیصل خان شریک تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ قرانک انسائیکلوپیڈیا کی انفرادیت یہ ہے کہ قرآن مجید میں زیر بحث آنے والے تمام احکامات ربانی کی ایک فہرست مرتب کر دی گئی ہے، جس کی مدد سے عام پڑھا لکھا مسلمان متعلقہ موضوع تک آسان رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اردو زبان میں تالیف کیے گئے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے ہزاروں والیمز خریدے گئے، یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں اس کی تقریبات رونمائی منعقد ہوئیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی خریداری کی بکس کی تعداد ایک لاکھ سے بھی زائد ہے۔ اللہ کے شکر گزار ہیں کہ جس نے خدمت قرآن کی توفیق بخشی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن امت مسلمہ کی فکری، نظریاتی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہا ہے، الحمدللہ اسی سال 40 جلدوں پر مشتمل انسائیکلوپیڈیا آف سنہ بھی مکمل ہو گا اور جامع الاحکام کے عنوان سے بھی ہزاروں احادیث مبارکہ کا مجموعہ مکمل ہو گا۔ شرکائے تقریب نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو امت کی ضرورت قرار دیا اور اسے تالیف کرنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top