منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے فورم ایگزیکٹیوز کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کیساتھ ملاقات

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے تمام فورم ایگزیکٹیوز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ ارشاد حسین سعیدی، علامہ محمود شاہ اور مختلف فورمز کے سربراہان و عہدیداران بھی موجود تھے۔ پروگرام میں سسٹر لیگ کی عہدیداروں اور خواتین بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر ملاقات میں ڈنمارک میں منہاج القرآن کے تمام فورمز کی کارکردگی زیربحث آئی جبکہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب بھی کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے ایک ماہ کے تنظیمی دورہ یورپ پر ہیں۔ کوپن ہیگن کے بعد اوسلو، میونخ، پیرس، برلن، بارسلونا اور ویانا جائیں گے، جہاں آپ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز سے خطاب کرینگے اور یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top