تحریک منہاج القرآن مانسہرہ کے زیراہتمام قائد ڈے کے موقع پر ’’سفیر امن سیمینار‘‘ کا انعقاد

Quaid Day Ceremony under MQI Mansehra

تحریک منہاج القرآن مانسہرہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر ’’سفیر امن سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت علامہ جاوید القادری نے کی، جبکہ مہمان خصوصی صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب قاضی شفیق الرحمن تھے۔ سیمینار میں غلام علی خان، سردار جاوید، ملک طاہر جاوید، علامہ احمد حسن فاروقی، حاجی غلام شبیر قادری اور تحریک کے مقامی قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید و نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ قاضی شفیق نے پروگرام کے شاندار انعقاد پر تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز مانسہرہ کے ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد دی۔ تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 69 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازیٔ عمر کی دعا کی گئی۔

Quaid Day Ceremony under MQI Mansehra

Quaid Day Ceremony under MQI Mansehra

Quaid Day Ceremony under MQI Mansehra

Quaid Day Ceremony under MQI Mansehra

Quaid Day Ceremony under MQI Mansehra

Quaid Day Ceremony under MQI Mansehra

Quaid Day Ceremony under MQI Mansehra

Quaid Day Ceremony under MQI Mansehra

دریں اثناء منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فری ایمبولینس کا افتتاح کیا گیا، اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب قاضی شفیق الرحمن، غلام علی خان، سردار جاوید، ملک طاہر جاوید، علامہ احمد حسن فاروقی، حاجی غلام شبیر قادری، علامہ جاوید القادری اور دیگر موجود تھے۔ قاضی شفیق نے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سروس غریب و نادار مریضوں کی خدمت کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تمام انسانوں کے اندر جذبہ ہمدردی کو فروغ دے رہی ہے تاکہ معاشرے میں باہمی محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو۔

Quaid Day Ceremony under MQI Mansehra

Quaid Day Ceremony under MQI Mansehra

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top