کوہاٹ: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن پیکجز کی تقسیم

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ تحریک کے منہاج القرآن ضلع کوہاٹ کے ضلعی عہدیداران نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ کی طرف سے پہلے مرحلے میں 60 گھرانوں میں راشن پیکٹ تقسیم کیے، ایک پیکٹ میں آٹا، گھی، چاول، دالیں، پتی اور دیگر ضروریات زندگی شامل کی گئی ہیں۔ اپنی مدد آپ کے تحت فنڈ ریزنگ کرکے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ کی طرف سے تحفہ پیش کیا گیا۔ جبکہ دوسرا مرحلہ رمضان المبارک میں ہوگا انشاءاللہ!

نائب ناظم تنظیمات خیبرپختونخوا محمد عبدالحی علوی نے تحریک منہاج القرآن ضلع کوہاٹ کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان کو اس کاوش پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top