ملتان : منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی، مستحقین میں گوشت کی تقسیم

مورخہ: 02 اگست 2020ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان میں پچاس مقامات پر اجتماعی قربانی کی گئی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے دن قربانی کے چھوٹے بڑے سینکڑوں جانور قربان کئے گئے۔ قرآن و سنت کی تعلیمات، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات اور ویلفیئر ویژن کے تحت ہزاروں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملتان میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top