تحریک منہاج القرآن کی ضیافت میلاد، مختلف مذاہب و مسالک کے نمائندوں کی شرکت

مہمانوں نے یوم ولادت کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا، امن مشعل روشن کی، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کاخطاب، معزز مہمانوں کاشکریہ ادا کیا
ولادت کی خوشی میں کیک کاٹاگیا، خرم نواز گنڈاپور، مولانا عاصم مخدوم، فادر جیمز چنن، سردار درشن سنگھ موجود تھے

Minhaj ul Quran milad feast

لاہور (3 نومبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر محفل میلاد النبی ﷺ و ضیافت میلاد میں مختلف مذاہب کے نمائندگان اور مختلف مسالک کے علماء کرام نے خصوصی شرکت کی۔ ’’پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات اور بین المذاہب رواداری‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ضیافت میلاد کی تقریب میں معزز علماء کرام میں مولانا محمد عاصم مخدوم، علامہ زبیر عابد، علامہ اصغر عارف چشتی، علامہ غلام عباس شیرازی اور علامہ سید محمود غزنوی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سکھ، مسیحی اور ہندو راہنماء بھی شریک ہوئے۔ مسیحی راہنماؤں میں ماڈریٹر پریسبٹیرین چرچ آف پاکستان ریورنڈ مجید ایبل، ڈائریکٹر پیس سنٹر کیتھولک چرچ آف پاکستان ڈاکٹر فادر جیمز چنن، ریورنڈ سمویل نواب، ریورنڈ حنوک حق، ریورنڈ سلیم کھوکھر، ریونڈ عرفان، ریونڈ سلیم سلطان، ایم پی اے عمران ہارون گل، ڈاکٹر ہرمن، نصیر جان، ساجد کرسٹوفر، ریونڈ سموئیل پیارا، سکھ راہنماؤں میں سردار درشن سنگھ، سردار سنی سنگھ، سردار گیانی رنجیت سنگھ، اور ہندو راہنماؤں میں پروفیسر سروابھوما، ارون کمار شامل تھے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور سہیل رضا بھی موجود تھے۔

منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی دعوت پر شرکت کرنے والے مختلف مذاہب کے نمائندوں اور مسالک کے علماء کرام نے پیغمبر اسلام کے یوم ولادت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی خطاب کیا اور تمام معزز مہمانوں کی منہاج القرآن آمد پر شکریہ ادا کیا۔ آخر میں معزز مہمانوں، تمام مذاہب و مسالک کے نمائندوں نے پیغمبر اسلام ﷺ کی ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا۔ تمام مذاہب کے نمائندوں نے اپنے عقائد کے مطابق عالمی امن کے لیے دعا کی، امن مشعل روشن کی، جس کے بعد تمام شرکاء کو ضیافت دی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top